مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نےاسرائيل کو بعض جنگی ہتھیاروں کی فروخت ممنوع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے لندن میں اسرائیلی سفارتخانہ کو اس موضوع سے آگاہ کردیا ہے۔ممنوعہ ہتھیاروں میں توپ دار کشتی میں استعمال ہونے والے قطعات شامل ہیں برطانوی حکومت نے کہا کہ اسرائیل نے توپ دار کشتی سے غزہ جنگ میں استفادہ کیا ہے اور اس طرح اسرائیل نے برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان امن قرارداد کو نقض کیا ہے جس کے بعد یہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ