مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےمقاومت کے ہاتھوں اسرائيلی کی شکست کیطرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ روز قیامت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا انھوں نے کہا کہ صرف اتحاد کے ذریعہ ہی اسراغيل کو نابود اور محو کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے تو خدا ہمارے ساتھ ہے جیسا کہ 33 روزہ جنگ میں خدا نے ہمارا ساتھ دیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے مگر یہ کہ ڈرپوک لوگ اس کو تسلیم کریں۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ قیامت تک بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا حزب اللہ اور حماس کے ساتھ امریکی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جب کسی پروجیکٹ میں شکست سے دوچار ہوتا ہے تو وہ مذاکرات کی بات کرتا ہے انھوں نے کہا کہ شام کو امریکہ نے الگ تھلگ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن شام کی استقامت نے امریکہ کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادیا اور حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات کی بات بھی شام کی استقامت کی وجہ ہےانھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل اور امریکہ کے تمام شرائط کو بھی تسلیم کرلیا جائے تو بھی امریکہ صاحیہ کو ترک نہیں کےگا ۔
آپ کا تبصرہ