مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں تقریبا 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ چینی پارلیمنٹ کے ترجمان لی زاوٴزنگ کے مطابق سال2009میں چین کے دفاعی اخراجات میں14.9فیصد اضافہ کیا جائیگا۔ترجمان کے مطابق 62.482ارب یوآن اضافے سے دفاعی اخراجات 480.686ارب یوآن ہو جائینگے ۔ترجمان کے مطابق تمام تر اخراجات چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مقصد کے حصول کیلئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ