4 مارچ، 2009، 2:04 PM

سری لنکا

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم لاہور میں حملے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم لاہور میں حملے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم لاہور میں حملے کے بعد ایک خصوصی طیارے میں وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم لاہور میں حملے کے بعد ایک خصوصی طیارے میں وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

سری لنکاپہنچنے  پر وزیر کھیل گیمنی لوکوگے اورکھلاڑیوں کے اہل خانہ نے کولمبو ایئر پورٹ پر ٹیم کے ارکان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایئرپورٹ پر سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔زخمی کھلاڑیوں سمارا ویرا اور تھارنگا کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیج دیا گیا۔منگل کی صبح پاکستان کے شہرلاہور میں لبرٹی چوک پر سری لنکن ٹیم کی بس پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ کھلاڑی،کوچ اور امپائر زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم سے لے جایا گیا۔اس کے بعدسری لنکا سے خصوصی طیارہ آیا اور تمام کھلاڑی رات ساڑھے دس بجے کولمبو کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس حملے میں پاکستان پولیس کے 8 جوانجاں بحق ہوگئے۔

 

News ID 843509

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha