24 فروری، 2009، 10:39 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

ہماری قوم بالخصوص جوانوں پر شہیدوں کا بہت بڑااحسان ہے

ہماری قوم بالخصوص جوانوں پر شہیدوں کا بہت بڑااحسان ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےامیرکبیر یونیورسٹی میں 5 گمنام شہیدوں کی تدفین کے موقع پر فرمایا: ہماری قوم بالخصوص آج کے جوانوں پر شہیدوں کا احسان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس 5 گمنام شہیدوں کی تشییع اور امیر کبیر یونیورسٹی میں ان کی تدفین کے بارے میں امیرکبیر صنعتی یونیورسٹی کے سربراہ اور امیر کبیر صنعتی یونیورسٹی میں ادارہ  نمائندگی ولی فقیہ کے سربراہ کےخط کے جواب میں مرقوم فرمایا:

بسمہ تعالی

شہداء مؤمن اور فداکار جوان تھے جنھوں نےحملہ آور دشمن کے مد مقابل اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کا دفاع کیا اور خدا وند متعال کا نام لیکر میدان کارزار میں حاضر ہوئے ہماری قوم بالخصوص آج کے جوان شہداء کے احسان مند ہیں انھوں نے اپنی فداکاری کے ذریعہ ایرانی قوم کو اسلام ، استقلال اور آزادی کا ہدیہ پیش کیا، ان کے عظیم حق کی ادائیگی اور ان کی تکریم و تجلیل ان کے اعلی و بلند وبلا اہداف اور اقدار سے وفاداری کا مظہر ہے۔

 

News ID 839297

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha