19 نومبر، 2008، 9:02 PM

کشمیر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے ہندوستان کے سات فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے ہندوستان کے سات فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجی بل میں برفانی تودہ گرنے سے2 افسروں سمیت 7 ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجی بل میں برفانی تودہ گرنے سے2 افسروں سمیت 7 ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بہار رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے میجر اجے اوپریتی اور لیفٹیننٹ امیت کمار سمیت 7 ہندوستانی اہلکار اور تین مزدور برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہو گئے۔ بانڈی پورہ پولیس کے کے مطابق اب تک برف میں سے دو فوجیوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اسی دوران بارڈر سیکورٹی فورس کی 74ویں بٹالین کے فوجی جنتا کمار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کر لی ہے جبکہ ضلع بارہ مولا میں بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک مزدوربرفانی طوفان میں پھنس کر ہلاک ہو گیا۔

 

 

News ID 786486

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha