مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بحرالکاہل کے شمال میں 123کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرقی جزیرے آواکی میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت7 ریکارڈ کی گئی ۔تاہم جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6تھی۔زلزلے کے بعد شمال مشرقی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ