مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں منڈاناؤ کے جزیرے پر 6.8کی شدت کازلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کا مرکز جزائر بیوریئس سے 30کلو میٹرجنوب مغرب تھا۔ اس کے بعد انڈونیشیا اور فلپائن میں 300کلو میٹر کی حدود کے اندر تباہ کن سونامی لہروں کا ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے بعد میں اس خطرے کو منسوخ کر دیا گیا ۔ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے پہلے امریکی محکمہ موسمیات نے بھی زلزلے سےسونامی کی لہریں آنے کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کی شدت7.2 بتائی، لیکن امریکی جیولوجیکل سروے نے بعد میں اس کی شدت6.8 کرکے ڈاؤن گریڈ کردیا تھا۔
فلپائن میں منڈاناؤ کے جزیرے پر 6.8کی شدت کازلزلہ آیا ہے۔
News ID 1872128
آپ کا تبصرہ