27 جولائی، 2026، 9:02 AM

ایرانی فوج کو نئے فضائی دفاعی نظام مل گئے، ترجمان

ایرانی فوج کو نئے فضائی دفاعی نظام مل گئے، ترجمان

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران دفاعی صلاحیت مزید مضبوط بنائی، ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ فوج کے جنگی ڈھانچے میں نئے فوجی سازوسامان، خصوصاً فضائی دفاع کے شعبے میں جدید نظام شامل کیے گئے ہیں، جس سے ایران کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کے دوران ایرانی فوج نے اپنی عسکری صلاحیتوں کی بحالی اور مضبوطی پر خصوصی توجہ دی، بالخصوص فضائی دفاع کے میدان میں اہم پیش رفت کی گئی۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کے مطابق، پہلے سے موجود دفاعی نظاموں کی مرمت مکمل کر کے انہیں دوبارہ فعال کیا گیا، جبکہ نئے فضائی دفاعی آلات بھی فوج کے عملی ڈھانچے میں شامل کیے گئے ہیں، جس سے ملک کے فضائی دفاع کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ تین ماہ کی جنگ بندی ہماری دفاعی منصوبہ بندی، خصوصاً فضائی دفاع کے شعبے کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ ایران کے خلاف جارحیت میں امریکہ اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

News ID 1940462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha