26 جولائی، 2026، 10:16 AM

یمن کا 11 سالہ محاصرہ ختم کرنا مظلوم عوام کا جائز اور انسانی حق ہے، جنرل قاآنی

یمن کا 11 سالہ محاصرہ ختم کرنا مظلوم عوام کا جائز اور انسانی حق ہے، جنرل قاآنی

کمانڈر قدس فورس نے سعودی عرب سے یمن کا محاصرہ ختم کرنے اور اپنی توانائیاں فلسطینی عوام کی حمایت و اسرائیلی جارحیت کے مقابلے پر مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ یمن پر گزشتہ 11 برس سے جاری محاصرہ ختم کرنا وہاں کے مظلوم عوام کا جائز اور انسانی حق ہے۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امید ہے سعودی حکومت امریکا کی غیر دانشمندانہ اور مہنگی پالیسیوں سے سبق حاصل کرے گی اور 38 ملین سے زائد آبادی والے ایک مسلمان ملک کا محاصرہ ختم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو توقع ہے کہ سعودی عرب، جو خود کو خادم حرمین شریفین کہتا ہے، ایک مظلوم مسلمان قوم کے خلاف جنگ اور دباؤ جاری رکھنے کے بجائے اپنی صلاحیتیں اور وسائل فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے مقابلے کے لیے استعمال کرے۔

جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ یمن کا محاصرہ جاری رکھنا فخر نہیں بلکہ غزہ کے مظلوم عوام کی مدد اور انہیں نجات دلانے کی کوشش باعث فخر ہے۔

News ID 1940455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha