11 مئی، 2008، 6:18 PM

ہندوستان

ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں چار افراد ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں چار افراد ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے سانبا علاقے میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک فوجی اور ایک فوٹو جرنلسٹ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے سانبا علاقے میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک فوجی اور ایک فوٹو جرنلسٹ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تصادم کا یہ واقعہ اتوار کی صبح جموں میں سابنا کے کیلی منڈی علاقے میں پیش آيا ہے۔ حکام کے مطابق دو شدت پسندوں نے صبح اچانک گولی باری شروع کردی۔ پولیس کے اعلی اہلکار کے مطابق فائرنگ میں ہوشیار سنگھ سامیال اور ان کی اہلیہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ہوشیار سنگھ سامیال کی بیٹی اور ان کے گھر پر آئے ایک مہمان زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی اخبار کا ایک فوٹو جرنلسٹ بھی ہے۔ جو تصادم کی تصویریں اتار رہا تھا۔ فوٹو گرافر کا نام اشوک سوڈھی بتایا گیاہے۔ شدت پسندوں نے تصادم کے دوران گرنیڈ بھی استمعال کیے ہیں اور مکان میں موجود بعض افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ یرغمال بنائے گئے لوگوں میں بعض خواتین اور بچے ہیں۔

 

News ID 681332

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha