14 فروری، 2008، 8:34 PM

سید حسن نصراللہ

شہید مغنیہ کی شہادت نےدشمن کو شکست اور ہمیں کامیابی سے نزدیکتر کردیا ہے۔

شہید مغنیہ کی شہادت نےدشمن کو شکست اور ہمیں کامیابی سے نزدیکتر کردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت میں سید الشہداء مجتمع میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید مغنیہ کی شہادت سے ہم غافللگیر نہیں ہوئے بلکہ اس ک شہادت نے دشمن کو شکست اور ہمیں کامیابی سے نزدیکتر کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت میں سید الشہداء مجتمع میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید مغنیہ کی شہادت سے ہم غافللگیر نہیں ہوئے بلکہ ان  کی شہادت نے دشمن کو شکست اور ہمیں کامیابی سے نزدیکتر کردیا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے شہید مغنیہ کے اوصاف و اخلاق و کمالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید مغنیہ نے ہمیشہ ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت میں اہم اقدامات انجام دیئے ہیں انھوں نے کہا کہ شہید مغنیہ ہمیشہ حق کے راستے پر گامزن رہے اور حق کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے وہ شہادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوگئے انھوں نے کہا کہ ہمارا تعلق مکتب انبیاء (ع) ،آئمہ (ع) اور شہداء سے ہے اور ہمیں موت کے ذریعہ دبایا نہیں جاسکتا ۔

واضح رہے کہ شہید مغنیہ کو منگل کی رات دمشق میں اسرائیلی اور امریکی خفیہ اداروں نے بزدلانہ بم دھماکے میں شہید کردیا تھا شہید مغنیہ نے اسرائیل کے ساتھ 33 دن کی لڑائی میں حزب اللہ کی فتح اور اسرائیل کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا  شہید کوآج بیروت میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

 

News ID 638847

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha