پاکستان میں خودکشی کرنے والے امریکی سفارتکار کی لاش امریکہ بھجوادی گئی ہے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دو روز قبل اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے جانے والے امریکی سفارتی اہل کار کی لاش امریکہ بھجوادی گئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دو روز قبل اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے جانے والے امریکی سفارتی اہل کار کی لاش امریکہ بھجوادی گئی ہے۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی سے تعلق رکھنے والے سفارت کار کیتھ رائن کی لاش پیر کو سیکٹر ایف 73 میں واقع رہائش گاہ سے ملی تھی کیتھ رائن کو اسی دن امریکہ واپس جانا تھا لیکن وہ اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی بیوی اور تین بچے امریکہ میں مقیم ہیں۔ پولیس کے مطابق اہلکار کی کنپٹی پر گولی کا نشان تھا جبکہ جائے وقوعہ سے پستول بھی برآمد کیا گیا ۔کیتھ رائن کی لاش دو دن اسلام آباد کے پمز اسپتال میں رکھی گئی لیکن تفصیلی پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ۔ اس کی لاش کی آج صبح راولپنڈی کے چک لالہ ایئر بیس منتقل کیا گیا ، جہاں امریکی فوج کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے سے اسے امریکہ بھجوا دیا گیا ہے ۔  لیکن اس کی موت کا سربستہ راز ابھی تک نہیں کھل سکا ہے۔ اسے کیوں اور کس نے مارا ہے اور کیا اس نے واقعی خودکشی کی ہے ۔؟ وہ تو گھر جانے والا تھا۔ 

 

News Code 630145

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =