نیویارک ايئر پورٹ پرطیارے کے باتھ روم سے نومولود بچے کی لاش برآمد

نیویارک ايئر پورٹ پر امریکی ایئر لائن کے ایک جیٹ طیارے کے باتھ روم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایئر لائن کے ایک جیٹ طیارے کے باتھ روم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک کے لا گارجیا ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے کی صفائی کے دوران باتھ روم میں ٹشو پیپز کے ڈبے کے ڈھیر میں سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ صفائی کرنے والے شخص نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔ نومولود کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش اور موت سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ بچے کی موت قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بچے کے حمل کی عمر 5 سے 6 ماہ کے درمیان ہے۔

News Code 1882889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =