ہندوستانی طیارے سےنوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

ہندوستانی طیارے ایئرانڈیا کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی طیارے ایئرانڈیا کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایئر ایشیا انڈیا کی گوہاٹی سے نئی دہلی اترنے والی  پرواز کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے طیارے میں موجود ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جن پر بچہ جنم دینے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم خاتون نے تردید کی ہے۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشتبہ خاتون نے بچے کی ملکیت سے انکار کیا ہے جس کے بعد خاتون کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں خاتون کا گائنا کولوجسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا جس کے بعد تفتیشی عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

ایئر ایشیا انڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران  نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو صورت حال سے مطلع کردیا گیا تھا۔ انتظامیہ ہلاک بچے کی موجودگی سے متعلق کسی بھی قسم کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گی۔

News Code 1882561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =