مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پرجرمنی سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیئے گئےہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹام کیسی نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، چین ، برطانیہ ، فرانس ، روس اور جرمنی کے درمیان ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں آج ہونے والے مذاکرات تاریخ پر متفق نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ ٹام کیسی کا کہنا تھا کہ اب یہ مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے جس کے بارے میں ابھی کوئی حتمی دن اور وقت مقرر نہیں کیا گیا ہےواضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پائے جانے والے تمام ابہامات دور ہوگئے ہیں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے اور اس میں کوئی انحراف نہیں ملا ہے ۔ روس اور چین پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اسی لئے روس نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کے لئے ایٹمی ایندھن کی ترسیل بھی شروع کردی ہے جو امریکہ کے لئے سخت اور ناگوار ہے اور مذاکرات کے ملتوی ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے ۔
آپ کا تبصرہ