مہرخبرررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسمبلیاں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کررہی ہیں جبکہ چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کو نگراں وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ایوان صدراسلام آباد میں وزیراعظم شوکت عزیزنے صدر جنرل پرویز مشرف سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے اقتصادی ترقی کے لیے وزیراعظم شوکت عزیزکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ملاقات کے دوران صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم کی کوششوں اوراقتصادتی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سبب پاکستان کی تیزی سے ترقی ممکن ہوئی جس کے نتیجے میں عوام کا معیار زندگی بہترہوا۔ انھوں نے صدر اور وزیراعظم کے درمیان بہترین تعاون پربھی شوکت عزیزکی تعریف کی۔اس موقع پروزیراعظم شوکت عزیز نے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی مسلسل حمایت اور رہنمائی پر صدر پرویز مشرف کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو کو نگراں وزیراعظم بنانے کا اعلان آج رات متوقع ہے۔ موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت آج رات12 بجے ختم ہورہی ہے۔ نگران وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کل حلف اٹھائے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اراکین کی تعداد10 سے15کے درمیان ہو سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ