مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کا وفد تاریخ میں پہلی بار رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کر رہا ہے۔یہ وفد اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات میںامن اقدامات کے علاوہ حماس کی جانب سے اسراغیل کودرپیش خطرات پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔
عرب سفارتکاروں کی جانب سے جاری بیان میں وفد بھیجنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ عبداللہ الخطیب اور مصر کے وزیرخارجہ احمدعبد الغیط اسرائیلی حکام سے ملاقات کے لیے جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس پہنچیں گے عرب وفد کی اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ ، وزیرخارجہ لیونی زپی اور وزیردفاع ایہود بارک سے ملاقات ہوگی۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں عرب امن منصوبے پر بھی بات کی جائے گی۔ عرب امن منصوبے کے تحت 1967میں قبضہ کئے گئے علاقے واپس کرنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل عمروموسیٰ نے اتوار کو کہا تھا کہ مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ عرب کمیٹی کی درخواست پر اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ اسرائیلی سے رابطہ کیا جاسکے
آپ کا تبصرہ