مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے تاكيد كي ہے كہ امريكہ كي خارجہ پاليسي غير منطقي ہے امريكي حكومت اپنے اہداف كو آگے بڑھانے كے لئے حتي اپنے اتحادي ممالك پر بھي رعب و دبدبہ جمارہي ہے وزارت خارجہ كے ترجمان نے پيرس اجلاس كے بعد امريكہ كے نائب وزير خارجہ نكولس برنز كے بيان كو امريكہ كي خارجہ پاليسي ميں بحران كي علامت قرار ديا امريكي نائب وزير خارجہ نے پيرس اجلاس كے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو كے دوران كہا كہ اس اجلاس ميں ايران كے ايٹمي پروگرام كے سلسلےميں كوئي اتفاق رائے نہيں ہوسكا نكولس برنز نے اپنے بے بنياد الزامات كے تحت ايران پر الزام لگايا كہ وہ عالمي برادري كو ڈرا رہا ہے برنز نے روس سے كہا كہ وہ ايران كے خلاف مغرب كي صف ميں شامل ہوجائے وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے امريكہ كے نائب وزير خارجہ كے بيان كو غنڈہ گردي پر مبني بيان قرار ديا اور كہا كہ ايران كےايٹمي معاملے سے يہ بات واضح ہوگئي ہے كہ امريكہ نے بين الاقوامي برادري كا اعتماد كھودياہے اور وہ غنڈہ گردي ، منہ زوري اور اپنے اتحاديوں كي اہانت و تحقير كركے اپني پاليسيوں كو دوسروں پرمسلّط كرنے اور عالمي امن و صلح كوخطرے ڈالنے كي كوشش كررہا ہے آصفي نے كہا كہ ايران كے ايٹمي معاملے كا حل سفارتي ذرائع سے ہي ممكن ہے انھوں نے كہا كہ امريكہ اپني نامعقول اور غلط سياست كو عالمي برادري كے سرتھونپنا چاہتا ہے اور اس طرح اس نے عالمي امن و صلح كو سخت خطرے سے دوچار كرديا ہے ترجمان نے كہا كہ ہم اپنے قومي اور ملكي حقوق سے ہرگز چشم پوشي نہيں كريں گے اور امريكي گيدڑ بھبكياں ہمارے آہني ارادوں ميں ہرگز خلل ايجاد نہيں كرسكتي ہيں
وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہےكہ
امريكہ نے عالمي امن و صلح كو خطرے ميں ڈالديا ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہےكہ امريكہ كي خارجہ پاليسي غير منطقي ہے اورامريكي حكومت اپنے اہداف كو آگے بڑھانے كے لئے حتي اپنے اتحادي ممالك پر بھي رعب و دبدبہ جمارہي ہے
News ID 321134
آپ کا تبصرہ