30 اپریل، 2006، 11:13 PM

حميد رضا آصفي نے كہا ہے كہ

ايران دھمكيوں اور دباؤ كے سامنے ہرگز تسليم نہيں ہوگا اور نہ ہي مذاكرات كرےگا // امريكہ كے ساتھ گفتگو كرنے كا اسوقت ماحول سازگار نہيں ہے // روس كي تجويز ابھي مذاكرات كي ميز پر موجود ہے

ايران دھمكيوں اور دباؤ كے سامنے ہرگز تسليم نہيں ہوگا اور نہ ہي مذاكرات كرےگا // امريكہ كے ساتھ گفتگو كرنے كا اسوقت ماحول سازگار نہيں ہے // روس كي تجويز ابھي مذاكرات كي ميز پر موجود ہے

وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے كہا ہے كہ جمہوري اسلامي ايران دھمكيوں اور دباؤ كے سامنے ہرگز تسليم نہيں ہوگا اور نہ ہي مذاكرات كرےگا امريكہ كے ساتھ گفتگو كرنے كا اسوقت ماحول سازگار نہيں ہے ترجمان نے روسي تجويز كي طرز پر ايك يورپي ملك كي تجويز كے بارے ميں بھي خبردي ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے اپني ہفتہ وار پريس كانفرنس ميں صحافيوں كے سوالات كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ جمہوري اسلامي ايران دھمكي آميز رويے اور دباؤ كے سامنے نہ جھكے گي اورنہ ہي مذاكرات كرے گي انھوں نے كہا كہ امريكہ كے ساتھ گفتگو كرنے كا اسوقت ماحول سازگار نہيں ہے ترجمان نے روسي تجويز كي طرز پر ايك يورپي ملك كي تجويز كے بارے ميں بھي خبردي ہے آصفي نے قطر كے وزير خارجہ كے ايران كے دورے كو اہم قرار ديا اور كہا كہ امير قطر كے ايران كے دورے كے دوران ايران اور قطر كے باہمي روابط نئے اور اہم مرحلے ميں داخل ہوجائيں گے اس سوال كےمتعلق كہ كيا روس اور چين ايران كي سكيورٹي كونسل ميں حمايت كريں گے ؟ ترجمان نے مختصر توضيح كے ساتھ جواب ديتے ہوئےكہا كہ اس سلسلے ميں تمام مشكلات جو سامنے آئي ہيں وہ سب امريكہ كي طرف سےشروع كيا ہوا ايك سياسي كھيل ہے انھوں نے كہا كہ امريكہ تمام مستقل ممالك كے لئے فرضي و بناوٹي اور مصنوعي مشكلات ايجاد كرتا ہے آصفي نے كہا كہ اگر ايران كا ايٹمي مسئلہ بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے اندر رہے تو ہميں كوئي پريشاني نہيں ہے كيونكہ ہماري تمام ايٹمي سرگرمياں بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كي نگراني ميں انجام پارہي ہيں انھوں نے كہا كہ ايران كے ايٹمي معاملے كے حل كرنے كي بہترين جگہ ايٹمي ايجنسي كے اندر ہي ہے ترجمان نے كہا كہ يورينيم كي افزودگي جاري رہے گي روسي تجويز بھي ابھي مذاكرات كي ميز پر موجود ہے

ايران كے خلاف دھمكيوں اور دباؤ كا جادو ہرگز كام نہيں كرے گا آصفي نے كہا كہ كوئي بھي ملك اپنے قومي اور ملكي مفادات كو كسي كي دھمكيوں ميں آكر ختم نہيں كرديتا مذاكرات كا دروازہ كھلا ہے ہم شكوك و شبہات كو دور كرنے كے لئے تيار ہيں ليكن قومي مفادات سے دست بردار نہيں ہونگے

 

 

News ID 319412

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha