13 نومبر، 2026، 9:06 PM

ٹرمپ اور نتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شدید تلخ کلامی

ٹرمپ اور نتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شدید تلخ کلامی

عبرانی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری ٹیلی فونک رابطے میں سخت جملوں کا تبادلہ اور بلند آواز میں تلخ کلامی ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آخری ٹیلی فونک گفتگو شدید لفظی جھڑپ اور چیخ و پکار پر مشتمل تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس گفتگو کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے جوہری خطرے کو دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ اس نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس وجودی خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا واحد راستہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کانگریس کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت بھی اس شکست کی وجوہات میں شامل تھی۔ ٹرمپ نے بھی وینس کے اس مؤقف کی تائید کی ہے۔

News ID 1942816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha