مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے ریانووستی نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی وفد یوکرائن کے معاملے پر سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی روانہ ہوگیا ہے۔
روس، امریکہ اور یوکرائن کے درمیان سہ فریقی مذاکرات رواں ہفتے 10 اور 11 نومبر (منگل اور بدھ) کو ابوظبی میں منعقد ہونے والے ہیں۔
ان مذاکرات میں ماسکو، کیف اور واشنگٹن کے وفود کی شرکت سے یوکرائن کے مسئلے کے حل کے حوالے سے سہ فریقی مشاورت کی جائے گی۔
دریں اثنا، شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کا بھی ارادہ ہے کہ اس اتحاد کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے چیف آف اسٹاف اور تزویراتی امور کے مشیر جیفری فان لیوِن کو ابوظبی بھیجا جائے تاکہ وہ یوکرائن کی حمایت کرنے والے یورپی گروپ میں شامل ہوسکیں۔
یورونیوز نے نیٹو ہیڈکوارٹرز کے ایک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس اتحاد کی نمائندگی سیکرٹری جنرل کے چیف آف اسٹاف کی سطح پر کی جائے گی۔ فان لیوِن اس یورپی گروپ میں شامل ہوں گے جس میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لاین کے چیف آف اسٹاف بیورن زایبرٹ، یورپی کونسل، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ