23 ستمبر، 2026، 12:44 PM

عرب ممالک ایران کو نظرانداز نہیں کرکستے، البرادعی

عرب ممالک ایران کو نظرانداز نہیں کرکستے، البرادعی

محمد البرادعی نے خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ سکیورٹی ڈھانچے کے قیام میں ایران کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مشرق وسطی میں نصف صدی اور تباہ کن جنگوں کے ایک سلسلے کے گزرنے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک اس حقیقت کو سمجھیں کہ ان کی سلامتی سب سے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی ڈھانچے کے ذریعے ہی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکیورٹی ڈھانچہ خطے کے ممالک کی شرکت اور مذاکرات، اعتماد سازی اور تعاون کی بنیاد پر تشکیل پانا چاہیے، نہ کہ ان غیر ملکی افواج پر انحصار کیا جائے جو ہمیشہ اپنے مفادات کے حصول کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ حقیقت سمجھی جائے کہ ایران ان کا علاقائی ہمسایہ ہے اور رہے گا، اس لیے ایران کو خطے کے مستقل سکیورٹی ڈھانچے سے الگ کرکے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

البرادعی نے کہا کہ ترکی سمیت تمام ممالک پر مشتمل علاقائی سکیورٹی ڈھانچے کا قیام ہی امن و استحکام کے حصول کا واحد راستہ ہے، بشرطیکہ فلسطین میں اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو اور خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے۔

News ID 1941599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha