22 ستمبر، 2026، 4:40 PM

ایران؛ امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 19 ممالک کے لیے پروازیں جاری ہیں

ایران؛ امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 19 ممالک کے لیے پروازیں جاری ہیں

امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ رواں ماہ کے 29 دنوں کے دوران ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 3,109 آمد و روانگی کی پروازیں انجام دی گئیں، جبکہ بین الاقوامی روٹس پر 4 لاکھ 45 ہزار 113 مسافروں کی آمد و رفت ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ رواں ماہ کے 29 دنوں کے دوران ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 3,109 آمد و روانگی کی پروازیں انجام دی گئیں، جبکہ بین الاقوامی روٹس پر 4 لاکھ 45 ہزار 113 مسافروں کی آمد و رفت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پروازیں 19 ممالک کے لیے چلائی گئیں، جن میں ترکی، عراق، چین، جارجیا، آرمینیا، متحدہ عرب امارات، عمان، روس، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ویتنام، ازبکستان، ملائیشیا، تیونس، کرغزستان اور مکاؤ شامل ہیں۔

واضح رہے امریکی وزیرِ خزانہ نے گزشتہ روز ایرانی ائیرلائنز پر دنیا بھر میں پابندی عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

News ID 1941575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha