مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپانی میڈیا نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے گریز کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس ممکنہ فیصلے کی وجہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو نئے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری ہے۔ چین تائیوان کے مسئلے اور اسے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات میں حساس معاملات اور سرخ لکیر قرار دیتا ہے۔
اس دوران تائیوان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ اور چین رواں ستمبر کے آخر میں دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی تیاری کر رہے تھے، تاہم تائیوان کو نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت اس ملاقات کے عمل کو متاثر کرسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ