13 ستمبر، 2026، 8:35 PM

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

ابہا اور خمیس مشیط میں حملوں کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے باخبر ذرائع کے مطابق خمیس مشیط میں خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ابتدائی انتباہی نظام فعال کیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق ابہا شہر میں خطرے کے اعلان کے لیے یہی نظام فعال ہوا جبکہ ذرائع نے مزید بتایا کہ خمیس مشیط میں بھی ابتدائی انتباہی نظام فعال کیا گیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب میں ایک فضائی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1941339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha