27 اگست، 2019، 10:14 AM

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ پر حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ پر حملہ

یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر حملہ کیا ہے، اس حملے میں ايئر پورٹ کی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر حملہ کیا ہے، اس حملے میں ايئر پورٹ کی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے ڈرون " قاصف ک 2 " کے ذریعہ ملک خالد ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔ ملک خالد ايئر پورٹ العسیر میں خمیس مشیط علاقہ میں واقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھی یمنی فورسز نے ملک خالد ايئر پورٹ پر حملہ کیا تھا ۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کے جوابی اور دفاعی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت کے باوجود تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1893257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha