15 جون، 2024، 10:58 PM

فلسطین: مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے، عالمی ادارہ صحت

فلسطین: مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے فلسطین کے مغربی کنارے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 126 بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت سے آگاہ کیا۔

مہر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ایکس اکاونٹ پر بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے مشرقی القدس سمیت مغربی کنارے میں تشدد میں اضافے کے نتیجے میں اب تک 521 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 126 بچے بھی شامل ہیں۔ .

اس رپورٹ میں میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں 5,200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 800 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رجیم نے 7 اکتوبر کو غزہ کا محاصرہ کرنے کے بعد نہتے شہریوں پر وحشیانہ حملے کئے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمے ہوچکے ہیں۔
غاصب رجیم نے غزہ کے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی تک بند کر دیا ہے اور پناہ گزینوں پر زمین، سمندر اور فضا سے آگ برسا رہی ہے۔

News ID 1924717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha