15 دسمبر، 2024، 6:03 PM

قابض رجیم شمالی غزہ میں بھی نسل کشی کی مرتکب ہورہی ہے، اقوام متحدہ مداخلت کرے، حماس

قابض رجیم شمالی غزہ میں بھی نسل کشی کی مرتکب ہورہی ہے، اقوام متحدہ مداخلت کرے، حماس

فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شمالی غزہ میں صہیونی فوج کی نئی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کی نئی جارحیت پر تحریک حماس نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے: شمالی غزہ کے علاقے عزبہ کے خلیل العویضہ اسکول پر قابض فوج کی جارحیت اور پناہ گزینوں پر براہ راست گولی چلانے کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے، اس دوران تمام بے گھر نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد ہتھیاروں سے ڈرا کر پناہ گزینوں کے مرکز سے نکل جانے پر مجبور کیا۔

 یہ نسلی تطہیر اور جبری نقل مکانی  غزہ کے شمال میں پچھلے دو ماہ سے مسلسل جاری ہے لیکن دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

 اس بیان میں حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری جرائم کو روکنے کے لئے مداخلت کریں۔

News ID 1928821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha