مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے ہفتے کی صبح شام کے شہری ڈھانچے پر 61 نئے فضائی حملے کیے ہیں۔
شامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے مختلف اہداف پر پچھلے پانچ گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں 61 سے زائد فضائی حملے کیے گئے اور یہ حملے اس وقت بھی جاری ہیں۔
شام نے اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی ہے۔
شام کے موجودہ ڈی فیکٹو حکمران الجولانی نے اسرائیل کے ملک پر قبضے اور حملوں کی مذمت کی ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ ان کا گروپ اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔!
آپ کا تبصرہ