مہر نیوز کے مطابق، ایرانی سرحدی گارڈز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد علی گودرزی نے کہا: دہشت گردوں نے تخریبی کارروائیوں کے لئے سراوان شہر کی سرحدوں سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ایرانی سرحدی محافظوں کی بروقت کاروائی سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے۔
انہوں نےبایران کی جنوب مشرقی سرحدوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان حالیہ مسلح تصادم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شدید مسلح تصادم میں دہشت گرد گروہ کے متعدد افراد زخمی ہوئے اور انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بہادر سرحدی فورس پوری چوکسی اور آپریشنل تیاری کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں دہشت گرد گروہوں کو داخل ہونے نہیں دیں گی۔
آپ کا تبصرہ