15 جون، 2024، 8:57 PM

حمید نوری کی رہائی ایران کی پاور ڈپلومیسی کا ایک اور مظہر ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

حمید نوری کی رہائی ایران کی پاور ڈپلومیسی کا ایک اور مظہر ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حمید نوری کی رہائی قومی مفادات کے ادراک اور تحفظ کے ساتھ ساتھ ایرانی شہریوں کے حقوق کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری کے میدان میں طاقت کا ایک اور مظہر ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حمید نوری کی رہائی قومی مفادات کے ادراک اور تحفظ کے ساتھ ساتھ ایرانی شہریوں کے حقوق کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی  سفارت کاری  کے میدان میں طاقت کا ایک اور مظہر ہے۔

انہوں نے سویڈن کی جیلوں سے ایرانی شہری حمید نوری کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہری حمید نوری صیہونی رجیم اور دہشت گرد گروہ منافقین کی سازش سے پکڑے گئے تھے۔
ان کی رہائی اسلامی جمہوریہ ایران کی اپنے قومی مفادات اور شہریوں کے حقوق کی حمایت میں مضبوط اور طاقتور سفارت کاری کا ایک اور مظہر ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ سویڈن کی عدالت کے غیر قانونی اور ناجائز فیصلے سے ایرانی شہری کی رہائی ملک کے سفارتی نظام، عدلیہ اور دیگر متعلقہ حکام کی مسلسل سیاسی، قانونی اور قونصلر کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی خصوصی توجہ اور شہید وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی مسلسل کوششوں کی قدر دانی ضروری ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یرغمال بنائے جانے والے شہری حمید نوری 1,680 دن کی ناقابل بیان اسارت برداشتکرنے کے بعد اپنے ملک لوٹ چکے ہیں اور اس وقت خاندان کے درمیان ہیں۔ 

کنعانی نے ایرانی شہری کی رہائی عمل کو آسان بنانے میں مدد کرنے پر سلطنت عمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اپنے فریضے کے مطابق بیرون ملک  قید دیگر ایرانی شہریوں کی رہائی کے لیے تندہی سے کام جاری رکھے گی۔

News ID 1924719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha