15 جون، 2024، 5:33 PM

سوئڈن میں قید ایرانی شہری حمید نوری کو رہا کر دیا گیا

سوئڈن میں قید ایرانی شہری حمید نوری کو رہا کر دیا گیا

ایران کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری غریب آبادی نے کہا کہ 2018 سے سویڈن میں غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے ایرانی شہری حمید نوری کو آزاد کر دیا گیا ہے اور وہ اگلے چند گھنٹوں میں ایران پہنچ جائیں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری غریب آبادی نے کہا کہ 2018 سے سویڈن میں غیر قانونی حراست میں لئے گئے ایرانی شہری حمید نوری کو آزاد کر دیا گیا ہے اور وہ اگلے چند گھنٹوں میں ایران پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایران کی عدلیہ، وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ خاص طور پر شہید صدر آیت اللہ رئیسی اور شہید امیر عبداللہیان کی کوششوں سے حاصل ہوئی ہے۔

ادھر حمید نوری کے بیٹے مجید نوری نے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام میں اپنے والد کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی اور غدیر کے موقع پر، 1680 دنوں کی قید کاٹنے کے بعد ایران کے غیور حکام کی غیر معمولی کوششوں سے میرے والد حمید نوری، ایران میں داخل ہونے والے ہیں۔

News ID 1924712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha