16 جون، 2024، 11:36 AM

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی روسی پارلیمانی کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی روسی پارلیمانی کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات

علی باقری کنی نے روسی پارلیمانی کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ  لئونید اسلوتسکی نے ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تہران اور ماسکو کے تعلقات اور فلسطین سمیت بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی باقری نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی رہنما سے مفید ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی گئی۔

News ID 1924726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha