15 جون، 2024، 10:59 PM

مصر: صحرانے سینا میں تین صیہونی ہلاک

مصر: صحرانے سینا میں تین صیہونی ہلاک

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صحرائے سینا میں ایک کار حادثے میں تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے، تاہم ہلاکت کی اصل وجوہات معلوم نہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں کار حادثے میں تین صیہونی ہلاک ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق، یہ تینوں عرب شہر کفر قاسم کے رہائشی تھے اور بحیرہ احمر کے تفریحی شہر نیویبہ میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔

 مقامی میڈیا کی جانب سے واقعے کی اصل وجوہات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ 
واضح رہے کہ غزہ جنگ کے شعلے رفح کراسنگ سے پار صحرائے سینا تک پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں مصری سپاہیوں میں صیہونیوں کے خلاف انتقامی جذبات ابھر رہے ہیں۔

News ID 1924718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha