15 جون، 2024، 12:41 PM

ایرانی فضائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو:

آئندہ مہینوں میں مزید سیٹلائٹ مدار میں بھیجیں گے

آئندہ مہینوں میں مزید سیٹلائٹ مدار میں بھیجیں گے

ایران کے فضائی تحقیقات کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ الگے مہینوں میں مزید دو سیٹلائٹ مدار میں بھیجیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ادارہ برائے فضائی تحقیقات کے سربراہ حسن سالاریہ نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ایرانی کیلنڈر سال میں پہلی مرتبہ سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کی تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئندہ دو مہینوں کے دوران سیٹلائٹ مدار میں بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر 12 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گئے جن میں سے 10 مقامی اور 2 غیر ملکی سطح پر بنائے گئے تھے۔

حسن سالاریہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کے بعد فضائی تحقیقات اور اطلاع رسانی میں مزید پیشرفت ہوگی۔

اس سے پہلے حسن سالاریہ نے گذشتہ مہینے مہر نیوز کو بتایا تھا کہ مختلف نوعیت کے سیٹلایٹس کی تیاری کا کام جاری ہے جن میں ناھید 2 اور ظفر 2 قابل ذکر ہیں۔ ان سیٹلائٹس کی تیاری کے مراحل مکمل ہوتے ہی فضا میں روانہ کیا جائے گا۔

News ID 1924695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha