27 جولائی، 2026، 8:22 PM

ہیمنی بحری محاصرے کے بعد سعودی خام تیل کی لوڈنگ میں 40 فیصد کمی

ہیمنی بحری محاصرے کے بعد سعودی خام تیل کی لوڈنگ میں 40 فیصد کمی

گزشتہ 48 گھنٹوں میں تین سعودی آئل ٹینکروں کو باب المندب میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ 16 سعودی جہازوں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری محاصرے میں شدت آنے کے بعد سعودی بندرگاہ ینبع پر خام تیل کی لوڈنگ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری معلومات فراہم کرنے والی کمپنی ونڈورڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 19 جولائی کے بعد سے سعودی بندرگاہ ینبع میں خام تیل کی لوڈنگ 40 فیصد کم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایک یمنی ذریعے نے المیادین کو بتایا کہ یمنی مسلح افواج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تین سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ پیر سے اب تک مجموعی طور پر 16 سعودی جہازوں کو گزرنے سے روک دیا گیا، جس کے بعد انہیں واپس لوٹنا پڑا۔

یمنی ذریعے کا کہنا تھا کہ بحری محاصرے کے نفاذ کے بعد سے اب تک کوئی بھی سعودی آئل ٹینکر، چاہے جاتے ہوئے ہو یا واپس آتے ہوئے، باب المندب سے گزرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

یمنی ذریعے نے مزید کہا کہ سعودی جہازوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ بدستور نافذ ہے اور یمنی مسلح افواج کسی بھی سعودی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

News ID 1940468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha