29 جولائی، 2026، 6:15 PM

بحیرہ احمر میں آئل ٹینکروں کی محفوظ آمدورفت کے لیے چین کے یمن سے براہ راست مذاکرات

بحیرہ احمر میں آئل ٹینکروں کی محفوظ آمدورفت کے لیے چین کے یمن سے براہ راست مذاکرات

مغربی میڈیا کے مطابق چین نے یمنی حکام سے اپنے آئل ٹینکروں کی محفوظ گزرگاہ کی ضمانت مانگی، جبکہ ہر جہاز کے لیے الگ اجازت حاصل کی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے بحیرۂ احمر کے جنوبی حصے سے اپنے آئل ٹینکروں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے یمن کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی جانب سے 20 جولائی کو سعودی بندرگاہوں کے محاصرے کا اعلان کیے جانے کے بعد چین نے یمنی حکام سے رابطہ کیا اور اپنے آئل ٹینکروں کی محفوظ گزرگاہ کی ضمانت طلب کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین ہر جہاز کے لیے علیحدہ اجازت حاصل کر رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق بیجنگ کی کوشش ہے کہ بحیرۂ احمر میں واقع سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع سے تیل کی برآمدات کا سلسلہ برقرار رہے تاکہ آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ سپلائی کی کمی کا ازالہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب یمن پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف محاصرے کے بدلے محاصرہ کی حکمت عملی پر عمل کرے گا تاکہ اپنے خلاف برسوں سے جاری محاصرے کا جواب دیا جا سکے۔

ادھر خصوصی بحری جریدے لائیڈز لسٹ کے مطابق بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں کی آمدورفت تقریبا رک چکی ہے، جبکہ 23 جولائی سے اب تک اس راستے پر خام تیل لے جانے والا کوئی سعودی آئل ٹینکر ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمن کی جانب سے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد کم از کم 11 آئل ٹینکروں نے بندرگاہ ینبع کے قریب اپنے ٹریکنگ سسٹمز بند کر دیے ہیں۔

News ID 1940480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha