مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیآء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف غیر قانونی بحری محاصرے کی کوئی بھی کوشش خطے میں جنگ کو وسعت دینے کے مترادف ہوگی، اور ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی دھمکی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔
ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ گزشتہ تین روز سے ایران کے ساحلی اور علاقائی پانیوں میں ایرانی تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو دھمکیاں دے رہا ہے، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا تسلسل ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ امریکہ کا یہ اقدام جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا، اور جس طرح ایرانی مسلح افواج نے ماضی میں عملی میدان میں اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا ہے، اسی طرح امریکی فوج کی کسی بھی دھمکی یا جارحیت کو بلا جواب نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ اس کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ