29 جولائی، 2026، 5:57 PM

اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں اردن میں واقع امریکی فضائی اڈے اور سینٹرل کمانڈ کے مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ اردن میں واقع امریکی فوج کے فضائی اڈے اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی امریکی فوج کی جارحانہ اور غیرقانونی کارروائیوں کے جواب میں کی گئی۔

سپاہ نے کہا کہ جب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف خطرات اور امریکی افواج کی مداخلت جاری رہے گی، مزاحمت بھی جاری رہے گی۔

بیان میں ایرانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ میدان میں عوام کی موجودگی اور دعاؤں نے اسلامی مجاہدین کی کارروائیوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ امریکی حکام کی دھمکیوں اور ایران کے مفادات کے خلاف غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، بصورت دیگر حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1940477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha