29 جولائی، 2026، 5:58 PM

عراق، امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ فضائی حملے، حشد الشعبی کے 10 اہلکار شہید

عراق، امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ فضائی حملے، حشد الشعبی کے 10 اہلکار شہید

عراقی ذرائع کے مطابق کربلا، نینوی، موصل، کرکوک، صلاح الدین، بغداد اور واسط سمیت مختلف علاقوں میں حشد الشعبی کے مراکز، اربعین زائرین کے مواکب اور دیگر تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے عراق کے مختلف علاقوں میں مشترکہ فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کی 30ویں بریگیڈ کے 10 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کربلا، نینوی اور موصل میں حشد الشعبی کے مراکز کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ صلاح الدین کے شہر آمرلی، کرکوک کے شہر الدبس، واسط کے الفتح المبین کیمپ، دیالی میں کیمپ اشرف اور تنظیم بدر کے دوسرے ہیڈکوارٹر پر بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ کربلائے معلی میں اربعین حسینیؑ کے زائرین کے مواکب اور خدمت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ بغداد کے علاقے المدائن اور دارالحکومت کے جنوبی حصوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حملوں میں شہید ابو منتظر الحمیداوی بیس کی جامع مسجد اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج اور سعودی وزارت دفاع نے الگ الگ بیانات میں عراق کے مختلف علاقوں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم جانی و مالی نقصانات کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

News ID 1940478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha