18 جولائی، 2026، 4:02 PM

صہیونی صدر کا سعودی چینل العربیہ کو انٹرویو، تعلقات کے قیام پر زور

صہیونی صدر کا سعودی چینل العربیہ کو انٹرویو، تعلقات کے قیام پر زور

اسحاق ہرزوگ نے سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک سے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے محمد بن سلمان کی تعریف کی، جبکہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ کا ایک خصوصی انٹرویو نشر کیا، جس نے خطے میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں توجہ حاصل کی ہے۔

اسحاق ہرزوگ نے انٹرویو کے دوران سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل خطے کے ممالک کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی چاہتا ہے، تاہم انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور دیگر علاقائی ممالک میں جاری فوجی کارروائیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اسرائیلی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا احترام کرتے ہیں اور مستقبل میں ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔

ہرزوگ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی اسرائیل کی اہم ترجیح ہے، جبکہ شام کو بھی اس سلسلے میں اگلا ہدف قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں اور فلسطینیوں کی ہلاکتیں مسلسل جاری ہیں۔ دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بعض شرائط پوری ہونے کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1940356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha