17 جولائی، 2026، 7:00 PM

شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر سپاہ پاسداران انقلاب کا میزائل حملہ

شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر سپاہ پاسداران انقلاب کا میزائل حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب کے مطابق "آپریشن نصر 2" کے تحت شام کے التنف علاقے میں امریکی خصوصی آپریشنز کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ آپریشن نصر 2 کے گیارہویں مرحلے کے دوران شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی خصوصی آپریشنز کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے شہر ایرانشہر کے علاقے بمپور میں شہید ہونے والے ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق، "یا اباعبداللہ الحسینؑ" کے کوڈ نام سے کیے گئے اس حملے میں امریکی کمانڈ سینٹر، ایک ریڈار نظام اور متعدد خصوصی آپریشنز ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول اس کی بحری قوت کے پاس ہے اور جب تک امریکہ کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی، اس خطے سے تیل اور گیس کی برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

News ID 1940339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha