مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی مؤثریت اور کامیابی کا انحصار طے شدہ وعدوں کی مکمل پاسداری اور ان پر درست عمل درآمد پر ہے۔
صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مذاکرات کی اثر انگیزی اس بات سے وابستہ ہے کہ طے شدہ تعہدات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے اور انہیں صحیح انداز میں نافذ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل میں پیش رفت کا اندازہ قبول کی گئی ذمہ داریوں پر عملی اور سنجیدہ عمل درآمد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایسے بیانات جو متفقہ متن سے ہٹ کر دیے جائیں، مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کوئی مدد نہیں کرتے۔
آپ کا تبصرہ