25 مئی، 2026، 12:07 PM

دشمن کا مقصد حکومت کا تختہ الٹنا تھا، نتیجہ نظام کی مضبوطی کی صورت میں نکلا، جنرل نقدی

دشمن کا مقصد حکومت کا تختہ الٹنا تھا، نتیجہ نظام کی مضبوطی کی صورت میں نکلا، جنرل نقدی

سپاہِ پاسداران کے سربراہ کے اعلی مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ دشمن نے ایران کے خلاف رجیم چینج کا جو خواب دیکھا تھا، وہ الٹا ثابت ہوا اور موجودہ جنگ نے ایرانی حکومت کی بنیادوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ دشمن نے اپنی جنگی حکمت عملی کو بار بار تبدیل کیا اور ٹارگٹ کلنگ جیسے ہتھکنڈے بھی آزمائے، لیکن وہ اپنے کسی بھی بڑے ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ آج ایران نے دشمن کے خلاف ایک ایسی فعال ڈیٹرنس قائم کر لی ہے کہ دشمن اب کوئی بھی حماقت کرنے سے پہلے سو بار سوچنے پر مجبور ہے۔

جنرل نقدی نے انکشاف کیا کہ ایرانی جوابی کارروائیوں میں دشمن کے 282 فوجی مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے اور سینکڑوں اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ بہت سی ہلاکتوں کو دشمن نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور کویت سے روزانہ درجنوں طیارے زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتے رہے، جو دشمن کے بھاری جانی نقصان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن کا ایک اہم ہدف ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا تھا، جس کے لیے انہوں نے سرحدی چوکیوں پر حملے کیے اور علیحدگی پسندوں کو منظم کیا، لیکن ملت ایران کی بروقت مزاحمت نے اس سازش کو بھی ناکام بنا دیا۔ دشمن نے ڈرانے کے لیے اسکولوں تک کو نشانہ بنایا، لیکن اس کا الٹا اثر ہوا؛ اب ایران کی نئی نسل دشمن کو پہچان چکی ہے اور پہلے سے زیادہ بیدار ہے۔

جنرل نقدی نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ گزشتہ ۹۰ دنوں سے عوام کی شب و روز میدان میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کا نظام ولایتِ فقیہ دنیا کا سب سے زیادہ عوامی اور مستحکم نظام ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ 47 سالہ تاریخ میں ہم نے امریکہ کا ایک بھی وعدہ عملی ہوتے نہیں دیکھا، اس لیے ہماری مسلح افواج اور عوام ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

News ID 1939428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha