23 مئی، 2026، 2:53 PM

حزب اللہ کا جوابی وار: صیہونی فوج کے "البیّاضہ" میں قائم نئے کمانڈ سینٹر پر ڈرون حملہ

حزب اللہ کا جوابی وار: صیہونی فوج کے "البیّاضہ" میں قائم نئے کمانڈ سینٹر پر ڈرون حملہ

جنوبی لبنان میں شہریوں کی شہادت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل کے نئے ملٹری ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، جبکہ ناقورہ میں بھی صیہونی فوجی ٹھکانے پر بھی حملہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کے علاقے 'البیّاضہ' میں اسرائیلی فوج کے نئے قائم کردہ کمانڈ سینٹر پر کامیاب حملہ کیا ہے۔

تنظیم کے بیان کے مطابق، یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر ہونے والے ان حملوں کا ردعمل ہے جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

بیان کے مطابق، اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے ایک خودکش ڈرون کے ذریعے البیّاضہ میں واقع اسرائیلی فوج کے نئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا، جس سے مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ، حزب اللہ نے البیّاضہ ہی میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانے کو راکٹوں سے بھی نشانہ بنایا۔

اسی دوران، حزب اللہ نے 'ناقورہ' کے علاقے میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے ایک مرکز پر بھی خودکش ڈرون سے حملہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی الناقورہ کے علاقے میں اپنی فوج کے لیے ایک نئے سکیورٹی حادثے کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1939397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha