5 اپریل، 2026، 10:45 AM

صہیونی پارلیمنٹ کے رکن کے گھر پر میزائل حملہ، موشے گافنی اور اہلیہ محفوظ رہے

صہیونی پارلیمنٹ کے رکن کے گھر پر میزائل حملہ، موشے گافنی اور اہلیہ محفوظ رہے

فلسطینی ذرائع کے مطابق جنوبی مقبوضہ علاقوں میں صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور سیاسی پارٹی کے سربراہ موشے گافنی کی رہائش گاہ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ کنست کے ایک رکن کی رہائش گاہ کو جنوبی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں براہِ راست میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق صہیونی چینل 12 نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موشے گافنی جو دیگل ہتوراہ پارٹی کے سربراہ اور کنست کے رکن ہیں، ان کا گھر شہر بنی براک میں براہ راست نشانہ بنا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے وقت موشے گافنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے، تاہم حیران کن طور پر دونوں اس حملے میں محفوظ رہے اور جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں عمارت کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

News ID 1938757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha