8 جنوری، 2026، 3:12 PM

ایرانی بحریہ کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی: غیر ملکی جہاز سے 3 لاکھ 63 ہزار لیٹر ایندھن برآمد

ایرانی بحریہ کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی: غیر ملکی جہاز سے 3 لاکھ 63 ہزار لیٹر ایندھن برآمد

ایران کی سرحدی فورسز نے خوزستان کے ساحلی علاقے میں مستند معلومات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایندھن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 11 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سرحدی فورسز نے ملکی سمندری حدود میں کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی جہاز کو پکڑ لیا اور اس میں موجود 3 لاکھ 63 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن ضبط کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوزستان بارڈر گارڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حجت سفیدپوست نے بتایا کہ قومی وسائل کی اسمگلنگ کے خلاف جاری اقدامات کے تحت آبادان میں تعینات بحری گشتی یونٹس نے مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ اس دوران ایک غیر ملکی جہاز کو شناخت کیا گیا جو غیر قانونی طور پر ایران کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوچکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحویل میں لیا گیا جہاز ایندھن کی منظم اسمگلنگ میں مرکزی کردار ادا کررہا تھا۔ تلاشی کے دوران سرحدی محافظوں نے جہاز سے 3 لاکھ 63 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد کیا۔

کمانڈر سفیدپوست نے مزید بتایا کہ اس پیچیدہ اور انتہائی منظم کارروائی کے دوران اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے پیمانے پر ایندھن اسمگلروں کے خلاف، خاص طور پر سمندری اور حساس ساحلی علاقوں میں، مضبوط، ہوشیار اور بلا امتیاز کارروائی ایران کی ترجیح ہے۔ قومی مفادات کے خلاف کوئی بھی اقدام کی صورت میں ایران کی سرحدی فورسز کی جانب سے سخت اور عبرتناک جواب دیا جائے گا۔

News ID 1937600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha