مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وینزویلا میں کی گئی یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے انجام دی گئی، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات آج بعد ازاں پریس کانفرنس میں جاری کی جائیں گی۔

تاہم تاحال وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اس دعوے کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق اس بیان کے بعد خطے کی صورتحال اور عالمی ردعمل پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ