مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امام خمینی (رہ) ایوارڈ کی تقریب ایرانی صدر مسعود پزشکیان، حجۃ الاسلام سید حسن خمینی، حجۃ الاسلام سید علی خمینی، فاطمہ طباطبائی، وزیرِ ثقافت عباس صالحی، حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی اور مختلف ممالک کے متعدد سیاسی و ثقافتی مہمانوں کی موجودگی میں تہران میں منعقد ہوئی، جس میں ایوارڈ کے لئے منتخب افراد کا تعارف کرایا گیا اور انہیں انٹرنیشنل امام خمینی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے نام درج ذیل ہیں:
فکری اور نظریاتی میدان میں ممتاز اور نمایاں علمی شخصیت کے طور پر آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آملی کو منتخب قرار دیا گیا۔
عملی میدان میں یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کو نمایاں شخصیت کے طور پر منتخب کیا گیا۔
انصاف پسندی، حریت پسندی اور انسانی وقار کے دفاع کے شعبے میں، بحرین سے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم قابلِ تحسین قرار پائے۔
عوام دوستی اور محروم و مستضعف طبقات کی خدمت کے شعبے میں، نائیجیریا سے حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم زکزاکی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسلامی مذاہب کے درمیان رواداری، بھائی چارے کے جذبے کے فروغ اور دیگر ادیان کے ساتھ برتاؤ کے شعبے میں، لبنان سے شیخ غازی حنینہ کو عالمی امام خمینی ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔
امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات کی ترویج کی خاطر، الجزائر سے رشید بن عیسیٰ کو سراہا گیا۔
اخلاقیات، عرفان اور روحانیت کے فروغ کے شعبے میں، بوسنیا و ہرزیگووینا سے محترمہ مبینا موکر کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
اخلاقیات، عرفان اور روحانیت کے فروغ کے شعبے میں سرگرمیوں پر، ایران سے محترمہ سیدہ فاطمہ طباطبائی کو بھی نوازا گیا۔
استکبار کی مخالفت، مزاحمت، صیہونزم اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کے شعبے میں، ملائیشیا کے محمد عزمی عبدالحمید کو اعزاز کا حقدار قرار دیا گیا۔
جدید اسلامی تمدن اور ترقی کے نظریے کی وضاحت و ترویج کے شعبے میں، تھائی لینڈ سے عبداللہ ماناجیت کو سراہا گیا۔
عدل و انصاف اور سماجی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے، روس سے سرگئی بابورین کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔
معاشرے میں خواتین کے کردار کی بہتری اور خاندان کی مرکزیت کے نظریے کی ترویج کے شعبے میں، ایران سے حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہریزی کو نوازا گیا۔
امام خمینی کے افکار اور انقلابِ اسلامی کی ترویج پر، عراق سے سید محمد صادق الہاشمی کو اعزاز دیا گیا۔
جدید اسلامی تہذیب اور ترقی کے نظریے کی وضاحت و ترویج کے زمرے میں، ایران سے یحییٰ فوزی نے ایوارڈ حاصل کیا۔
امام خمینی کے افکار اور انقلابِ اسلامی کی ترویج پر، ہندوستان سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا کلب جواد نقوی کو اعزاز سے نوازا گیا۔
میڈیا کے شعبے میں، لبنان کے المنار نیٹ ورک کے نمائندے ابراہیم فرحات نے عالمی امام خمینی ایوارڈ حاصل کیا۔
فاؤنڈیشنز اور اداروں کے شعبے میں، انڈونیشیا میں شہید مطہری فاونڈیشن کے نمائندے مفتاح فوزی رحمت کا انتخاب کیا گیا۔
فاؤنڈیشنز اور اداروں کے شعبے میں، انڈیا کے علاقے کارگل سے امام خمینی (رہ) انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے علی اصغر کربلائی کو بھی نوازا گیا۔
فاؤنڈیشنز اور اداروں کے ہی شعبے میں، ترکی سے حجۃ الاسلام والمسلمین عباس کاظمی اور کوثر پبلشنگ ہاؤس کے نمائندے نے صدرِ مملکت سے اپنی تعریفی سند وصول کی۔
عالمی امام خمینی (رہ) ایوارڈ سازمان فرهنگ و ارتباطات اسلامی نامی ایرانی ادارے کی کوششوں سے 17 دسمبر کو تہران کے سربراہی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
آپ کا تبصرہ